پشاور میں تھانہ رحمان بابا کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، گینگ ریپ کیس میں زیرِ حراست چاروں ملزمان مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق موقع کی نشان دہی کے لیے لے جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست گینگ ریپ کے مقدمے میں ملوث ملزمان ہلاک ہوگئے
موقع کی نشاندہی کے لیے لے جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زیرِ حراست درندہ صفت گینگ ریپ کے مقدمے میں ملوث چاروں ملزمان لگ کر ہلاک ہو گئے اور اس دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
درندہ صفت ہلاک ملزمان میں عامر ولد افتخار، جلال عرف راجہ ولد معراج، چچے ولد قدوس اور امداس شامل ہیں۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ان درندہ صفت ملزمان نے اتوار کی شب گڑھی موسم خان میں گھر کی دیوار پھلانگ کر اسلحے کی نوک پر خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کی واردات کی تھی اور ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سی سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا تھا اور اس حوالے سے مزید تفتیش بھی جاری ہے ۔
سی سی پی او نے واضح کیا ہے کہ معاشرتی ناسور، ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔





