ٹل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خوارجیوں کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا، کارروائی میں 6 خوارجی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ٹل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران خوارجیوں کے مرکز میں موجود 6 افراد کو مؤثر کارروائی کے ذریعے ہلاک کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بعض سیکیورٹی اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرم میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں موجود آخری خوارجی کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔





