جو خود اربوں روپے خرچ کرتے رہے، انہیں الزامات لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے، عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کے دورۂ لندن پر تنقید کرنے والوں کو جواب

Pakistan SCO Summit 2026

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے لندن دورے کے اخراجات سے متعلق تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے روانگی سے قبل ہدایت دی تھی کہ دورے کے تمام اخراجات وہ خود برداشت کریں گی۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق سرکاری نظام میں اخراجات کا حتمی تخمینہ دورہ مکمل ہونے کے بعد لگایا جاتا ہے اور چالان کے ذریعے ادائیگی کی جاتی ہے، یہ کوئی ایزی پیسہ یا جاز کیش نہیں کہ سفر ختم ہونے سے پہلے حساب سامنے رکھ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لندن دورہ مکمل ہونے سے قبل ہی تنقید اور پروپیگنڈا شروع کردیا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو خود قوم کے اربوں روپے خرچ کرتے رہے، انہیں دوسروں پر الزامات لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے دعویٰ کیا کہ تنقید کرنے والوں کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top