نئی دہلی میں مذہبی رہنماؤں، دانشوروں اور تاجروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایرانی قوم نہ تو کبھی ہتھیار ڈالے گی اور نہ ہی دباؤ کے آگے جھکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ دباؤ اور محاذ آرائی کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے، اور اگر دشمن نے ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی تو تہران بھی بھرپور جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔
ایرانی صدر نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ اسکولوں کے معصوم بچوں اور سائنسدانوں کو نشانہ بناتے ہیں، اسپتالوں پر بمباری کرتے ہیں اور عام شہریوں کے روزگار تباہ کرتے ہیں، وہ کس منہ سے دوسروں کو دہشت گرد کہتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امن کوششوں کی گونج بشکیک تک پہنچ گئی، ایرانی صدر کا اعتراف
انہوں نے چیلنج کیا کہ اگر دشمن میں واقعی جرأت ہے تو وہ فوجیوں سے براہِ راست لڑے، نتے اور کمزوروں کو نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے؟





