بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار،پھر کھیل میں سیاست لے آیا، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

Pakistan SCO Summit 2026

بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لے آیا، ایشیا کپ جیتنے کے باوجود محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے مبینہ انکار کردیا۔

بھارتی ویمنز ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ اپنے نام کیا۔

محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے ان سے ٹرافی وصول نہیں کی۔

اس سے قبل بھارتی مینز ٹیم کی جانب سے بھی محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا معاملہ سامنے آچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان

بھارتی رویے پر کھیلوں کے حلقوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ اور کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کے اصول پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top