وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
اوگرا کی سفارشات پر وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ ٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4.10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 380.24 روپے سے بڑھ کر384.34 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 6.41 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409.42 روپے سے بڑھ کر415.83 روپے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : زمبابوے کے کھلاڑی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا
وزارتِ توانائی کے ترجمان کے مطابق قیمتوں میں یہ ترمیم بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کے ریٹس اور پریمیم میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔





