افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے

خیبرپختونخواکی بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں،نوٹیفکیشنز جاری

محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبرپختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلیٰ بیوروکریسی میں ترقی اور افسران کی خدمات کی واپسی سے متعلق دو اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے ان احکامات کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات کے مطابق محکمہ جنگلات کے گریڈ 19 کے سینئر افسر رعد شیر کو گریڈ 20 میں باقاعدہ ترقی دے کر چیف کنزرویٹر آف فارسٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت انہیں ملاکنڈ فارسٹ ریجن III سیدو شریف سوات کے چیف کنزرویٹر کے عہدے پر ہی اپنی ترقی برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی ہےجبکہ وہ سول سرونٹس قوانین کے تحت ایک سال کی مدت کے لیے پروبیشن پر رہیں گے۔

دوسری جانب ایک اور باضابطہ مراسلے کے ذریعے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) کے گریڈ 18 کے افسر سیف اللہ ظفر کی خدمات صوبائی حکومت سے واپس ان کے اصل ادارے کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیول ریلیف پیکج پر حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

وہ خیبرپختونخوا ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں تعنیاتی کے منتظر تھے جنہیں اب مفاد عامہ کے تحت وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اسلام آباد میں دوبارہ بھیج دیا گیا ہے۔

 

Scroll to Top