مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کہتے ہیں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلانیوالے بتائیں کہ نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟
بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ کیا نواز شریف کی غیر موجودگی دہشتگردوں کی حمایت ہے ؟ کیا نواز شریف کے پلیٹ لٹس پھر گر گئے ہیں کہ اجلاس میں نہیں آئے ۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو جیل میں قید کرکے حکومت نے قومی اتفاق رائے کو خود ناکام بنایا گذشتہ پانچ آپریشنز کی طرح کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولیں شرط ہے ۔
انہوں نے تنقید میں مزید کہاکہ حکمرانوں کے شدید جذبات اور الفاظ کی تکرار دہشتگردی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف قوم کے اتحاد اور احساسات کی حقیقی ترجمان ہے ۔