آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا اعلان کر دیا ہےجس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کے ترجمان کی جانب سے 20 نومبر 2026 کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وفاقی حکومت کی منظور شدہ پرائسنگ میکانزم کے تحت پیٹرول کی موجودہ قیمت 323 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 322 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جس سے فی لیٹر 1 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ڈیزل کی قیمت 355 روپے سے بڑھ کر 357 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی قتل کیس میں بڑی پیشرفت، نامزد ملزمان ملاکنڈ سے گرفتار
نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر 2026 سےہوگا۔





