محکمہ محنت میں ڈیجیٹائزیشن عمل تیزی سے جاری ہے ، نظام میں اصلاحات اور بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہے، صوبائی وزیر فضل شکور خان۔
صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکورخان کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد،اجلاس میں صوبائی وزیر کو ای مزدور کارڈ پر تفصیلی بریفنگ،اجلاس میں سیکرٹری لیبر، وائس کمشنر ای ایس ایس آئی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں صوبائی وزیر کو ای مزدور کارڈ پر تفصیلی بریفنگ، ای مزدور کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام معلومات دستیاب ہوگی۔
فضل شکورخان کی متعلقہ افسران کو ہدایت کہ ای مزدور کارڈ کی اجراء کو جلدازجلد یقینی بنائی جائیں، محکمہ محنت میں ڈیجیٹائزیشن عمل تیزی سے جاری ہے ، نظام میں اصلاحات اور بہتری لانے کیلئے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہے۔ ڈیجیٹائزیشن سے محکمہ محنت میں شفافیت آئیگی ۔