خاران میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر حملہ، ایک مزدور زخمی

ضلع خاران کے لجے روڈ پر فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مسافر گاڑی کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔

حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مرکزِ صحت منتقل کردیا۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے پسپائی کے بعد فتنۃ الہندوستان کی جانب سے عام شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، اہم کمانڈرز سمیت 4 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ عام بلوچ عوام اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا ایک مذموم کوشش ہے۔ بلوچ مزدوروں اور مسافر گاڑیوں پر حملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان یا بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں۔

حکام کے مطابق عام شہریوں اور محنت کشوں کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی افراد کو طبی امداد کی فراہمی اور انہیں مرکزِ صحت منتقل کرنے کے انتظامات کیے۔

Scroll to Top