پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہوگئی

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہوگئی

پی ٹی آئی نے حکومت کیساتھ مذاکرات کے لیے حامی بھرلی، اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹ میں اپوزيشن لیڈر راجا ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب سے سیاسی کمیٹیاں بیٹھیں تو معاملات کاحل نکل سکتا ہے، حکومت آج یا جب بیٹھنا چاہے ہماری جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے بامعنی مذاکرات ہونے چاہئیں ، وزیراعظم ٹیم بنائیں، سیاسی لوگ بیٹھیں اور ان مسائل کا حل نکالیں، بااختیار اور فیصلہ کرنے والے لوگ بیٹھیں تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ گزشتہ رات سے وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں ، رابطوں میں گزشتہ واقعات سے متعلق اپنا پیغام پہنچادیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پُرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تشدد اور خونریزی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، وزیر اطلاعات

انہوں نے متعلقہ لوگوں سے مطالبہ کیا کہ اس طرح اقدامات سے گریز کیا جائے،گرفتاریاں صورتحال کو مزید سنگین بنا دیں گی،،اب وقت ہے کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے۔

Scroll to Top