وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائن پر ملاقات کی ،اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور پاکستان ایران تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی۔
وزیراعظم نے پاک امریکہ ایران کے درمیان ہونے والی ’’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ پر جلد عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی رابطہ انتہائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی ہم منصب طارق رحمان سے اہم ملاقات
شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا، وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے علاقائی امن و خوشحالی کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔





