سینئر صحافی حسن ایوب خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کی مبینہ معاونت، سہولت کاری اور شہداء کی قربانیوں سے متعلق الزامات اب محض بیانات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ہر الزام کا جواب دینا ہوگا۔
حسن ایوب خان نےایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہر دعوے کا حساب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بہت ہو چکا دھمکیوں، شور شرابے اور سیاسی بڑھکوں سے حقیقت نہیں بدلے گی، اب باتوں نہیں بلکہ جواب دینے کا وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہمت ہے تو آؤ لانگ مارچ کرو، پی ٹی آئی والے بزدل ہیں،عطاء اللہ تارڑ
حسن ایوب خان نے سہیل آفریدی کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سنگین الزامات پر وضاحت ضروری ہے، اب صرف بیانات نہیں بلکہ جواب درکار ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ’’Enough is Enough‘‘بھی لکھا۔





