سعودی عرب خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کہا کہ خطے کو تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک ہونا چاہیے اور اقوام متحدہ کے منشور کی پاسداری ضروری ہے.
فیصل بن فرحان نے شام کو دہشتگردوں کی معاونت کرنے والی فہرست سے نکالنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کی تمام کوششیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبی راستوں کو بھتہ خوری کا ذریعہ بنانا بھی ناقابل قبول ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی، پاکستانی، قطری اور دیگر علاقائی سفارتی رابطوں میں بھی کشیدگی کم کرنے اور خطے میں استحکام کے لیے کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔





