آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

 آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے۔

اسلام آباد: وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں اقتصادی ٹیم بھی مذاکرات میں حصہ لے گی، پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے مذاکرات 30 جون تک کے اعداد و شمار پر ہوں گے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی پر بریفنگ دی جائے گی، آئی ایم ایف کو چینی کا شعبہ ڈی ریگولیٹ نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، پرائمری سرپلس صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، غیرملکی زرمبادلہ اور شرح تبادلہ سے بھی آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے مذاکرات میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اور اصلاحات پر بات ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے بڑی معاشی خبر، آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں مزید 3.6 ارب ڈالر فراہم کریگا

وزارت توانائی کی جانب سے گردشی قرض اور اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ نیب اور ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ اوردہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

Scroll to Top