ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کل متوقع

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو متوقع ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی یکم اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں تقریب کے دوران ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کرے گی ۔

کرکٹ کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ خصوصی تقریب ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک سال قبل کاؤنٹ ڈاؤن پر ہوگی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شیڈول کے ساتھ میچ کے ٹکٹس کی تفصیلات کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کارکردگی، انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

رپورٹس کے مطابق شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی شائقین کرکٹ کے لیے میچوں کے ٹکٹس کی فروخت اور ان کی تفصیلات کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

Scroll to Top