اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر بلدیات کو 20 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانونی ترامیم مکمل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کو مزید تین ہفتوں کی مہلت دے دی۔
سیکرٹری بلدیات اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کمیشن کو بتایا کہ صوبائی قائمہ کمیٹی قانونی ترامیم پر کام کر رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکرٹری نے مؤقف اختیار کیا کہ بظاہر صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتی، کیونکہ پہلے دی گئی مہلت کے دوران بھی مطلوبہ قانونی ترامیم نہیں کی جاسکیں۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ میں عنایت کلے بازار میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں صوبے کے امن و امان کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید تین ہفتوں کی مہلت دی جائے۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر بلدیات کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔





