مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20 روپے کم ہوکر 6 ہزار 558 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 148 ڈالر پر آگیا۔

Scroll to Top