پاک افغان خرلاچی بارڈرنہ کھل سکا ،راستوں کی بندش سے مسافروں کو مشکلات

پاک افغان خرلاچی بارڈرنہ کھل سکا ،راستوں کی بندش سے مسافروں کو مشکلات

کرم میں ٹل پاراچنار واحد مین شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر 172 دن گزرنے کے بعد بھی عام آمد و رفت کیلئے نہ کھل سکی ۔

تفصیلات کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث سینکڑوں مسافر برے طرح پھنس چکے ،ریفر شدہ مریضوں کو پشاور جانا ناممکن ہوگیا،چار مقامات بگن ، ڈاڈ کمر ، مندوری اور اوچت میں سیناٹائزشن آپریشن کیا جائیگا۔

بھاری تعداد میں چار مقامات سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہےکرم کو شرپسندوں سے پاک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد ہر حال میں کیا جائیگا۔

اپر اور لوئر کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے کوہاٹ امن معاہدے کے بعد مجموعی پر اب تک 672 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔

اپر کرم میں 407 جبکہ لوئر کرم میں 265 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں ،پائیدار اور دیرپا امن و امان کیلئے تمام بنکرز مسمار کیے جائیں گے۔

Scroll to Top