امریکہ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق ایک اور بڑا اعلان

امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں مزید 10 ہزار فوجی بھیجنے کا بڑا فیصلہ

امریکہ نے ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی اقدام کے لیے مشرق وسطیٰ میں اپنی عسکری موجودگی مزید بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق خطے میں 10 ہزار اضافی فوجی جن میں 7 ہزار سیلرز اور 2 ہزار میرینز شامل ہیں، تعینات کیے جا رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اس فورس کا حصہ بننے والے یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ اور میکن آئی لینڈ جنگی گروپس کی آمد سے اکتوبر کے آخر تک خطے میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑوں کی تعداد تین ہو جائے گی، جس کے بعد کل امریکی اہلکار 20 ہزار سے تجاوز کر جائیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے ایران کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش اور آبنائے ہرمز کھولنے کی تجاویز کو ناکافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: دبئی سے تل ابیب جانے والے طیارے میں کاک پٹ کے اندر پائلٹس کی لڑائی، پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ انتخابات کے بعد ایران پر بمباری میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top