ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے بھارتی فوج کے فیک انکاؤنٹر کا بھانڈا پھوڑ دیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے بھارتی فوج کے فیک انکاؤنٹر کا پول کھول دیا ہے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے ایکس اکاؤنٹ میں اپنے پیغام میں کہا کہ ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف زندہ سلامت ہیں تو بھارت کو جواب دینا ہوگا کہ فیک انکاؤنٹر میں کس بے گناہ کشمیری کو شہید کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک معصوم کشمیری کی لاش کو محمد آصف کے نام سے پیش کرنا بھارت کے لیے بڑی ہزیمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی میڈیا کے سامنے موجودگی کے بعد بھارتی فوج کو وضاحت دینا ہوگی کہ فیک انکاؤنٹر میں کس شخص کو ہلاک کیا گیا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بھارت وضاحت کرے کہ جس شخص کو محمد آصف قرار دے کر پیش کیا گیا وہ دراصل کون تھا اور فیک انکاؤنٹر میں کس بے گناہ شخص کی جان لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 29 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

 واضح رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کیا تھا، بھارت نے محمد آصف کے فیک انکاؤنٹر کی خبر دی تھی۔

Scroll to Top