قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی اسلام آباد پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی سکواڈ اور آفیشلز بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔

قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے ہیں جبکہ صائم ایوب اور عرفات منہاس بدھ کے روز سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ بدھ کی شام 5 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تربیتی سیشن کا آغاز کرے گا، جہاں ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کے روز کھیلا جائے گا۔

Scroll to Top