کراچی: عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک روز کے استحکام کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 488 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 119 ڈالر پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کے گھیراؤ کی سیاست 2014 سے پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، رانا ثنا
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے پر برقرار رہا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے تھی۔
گزشتہ روز فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 588 روپے پر مستحکم رہی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 150 ڈالر پر برقرار تھی۔





