شاہی خاندان کی ڈاکٹر کیساتھ افسوسناک واقعہ

برطانوی شاہی خاندان کی ڈاکٹر کو شوہر نے قتل کر دیا

برطانیہ کے شاہی خاندان کی ڈاکٹر 45 سالہ ہینا ٹیری کو شوہر نے قتل کر دیا اور اس واقعے سے شاہ چارلس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برطانوی شاہی خاندان کی ایک ڈاکٹر کو مبینہ طور پر ان کے شوہر نے اتوار کے روز قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 45 سالہ ڈاکٹر ہینا ٹیری کے شوہر پر قتل کا الزام عائد کیے جانے کے بعد شاہ چارلس اور ملکہ کیملا کو ان کی موت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

ہیلو میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ تین بیٹوں کی ماں نے نو سال تک ہیچم جی پی سرجری اور کنگز لن کے گریمسٹن میڈیکل سینٹر میں کام کیا جو شاہی خاندان کی خدمت کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹریٹمنٹ کمپنی نورفولک اسکائی ایستھیٹکس میں بھی نجی طور پر کام کرتی تھیں۔

Scroll to Top