خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک بڑا اضافہ

ایران اور امریکی کے درمیان جنگ کے خدشات تاحال برقرار ہیں جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً 4 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 4.08 ڈالر، یعنی 4.1 فیصد اضافے کے بعد 104.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 3.6 فیصد یا 3.21 ڈالر بڑھ کر 91.49 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

کاروبار کے دوران دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتیں کسی وقت 5 ڈالر فی بیرل سے زیادہ بڑھ گئی تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ایشیا کیلئے خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا بڑا فیصلہ

ممکنہ امریکی حملوں کے خدشات کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 29 ستمبر کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Scroll to Top