پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پرپہنچ گئی

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں دن بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس میں 104پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ18ہزار874پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19ہزار کا سنگ میل عبور کر گیا تھا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں ایک ہزار 42 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں بڑا اضافہ

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اظہاراعتماد ،بہتر ہوتے معاشی اعشاریے اور کاروباری ماحول حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا

Scroll to Top