آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرنسپل ای پی ٹی سی نوشہرہ شبہی حسین کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں سے ان کی خدمات وفاقی وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن اسلام آباد کے سپرد کی جائیں گی، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے سی ایس او ظہور بابر کو ڈی جی ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا متعین کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایس ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ شہباز الٰہی کو پرنسپل ای پی ٹی سی نوشہرہ اور ڈی پی او بنوں کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال کو ایس ایس پی کوآرڈینیشن سی سی پی پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ سی پی او پشاور میں منتظرِ تعیناتی لیفٹیننٹ کمانڈر ریٹائرڈ کاشف آفتاب احمد عباسی کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او خیبر پختونخوا جبکہ ایس ایس پی کوآرڈینیشن سی سی پی پشاور عرفان عامر کو ایس ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ کے پی مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایمرجنسی لگتے ہی دشمنوں میں صفِ ماتم: پی ٹی آئی کے حق میں بھارتی اور افغان سوشل میڈیا ایک ہو گیا
آئی جی آپریشنز سی پی او محمد اظہر کو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے پاس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سی پی او پشاور میں منتظر تعیناتی شفیع اللہ کو نیا ڈی پی او بنوں تعینات کر دیا گیا ہے۔





