تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ گئی،بجلی کی پیداواری یونٹس بھی بند

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ گئی،بجلی کی پیداواری یونٹس بھی بند

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر ہونے سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں کمی ،تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹ بند ہو گئے۔

ہری پور،تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پرپہنچ گئی ،بجلی کی پیداواری یونٹس بھی بند۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر ہونے سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آگئی۔

تربیلا بجلی گھر کے17 یونٹس میں سے 12 پیداواری یونٹ بند ہو گئے۔تربیلا بجلی گھر کے 05 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جن سے چار سو 55 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم ہو رہی ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 03 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج بھی 17300کیوسک ہےتربیلہ ڈیم کا واٹر لیول بدستور ڈیڈ لیول 1402فٹ پر ہے۔

Scroll to Top