پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کرنے کا اعلان کرایوں میں کمی کا اطلاق تمام میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں پر ہو گا۔
وزارت ریلوے کے مطابق خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔
وفاقی وزارت ریلوے کی جانب سے کہاگیا ہے کہ یہ اقدام عید کے موقع پر ملک بھر میں مسافروں کیلئے خوشی کا باعث بنے گا۔
ریلوے حکام کرایوں میں کمی کا اطلاق عید کے تینوں دنوں کی بکنگ پر ہو گا،وزارت ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سہولتیں دینے پر یقین رکھتا ہے ۔