ڈیرہ اسماعیل خان کے کینٹ تھانے کی حدود میں ملنے والی 10 سالہ بچے کی لاش کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد پولیس نے پریس کانفرنس میں قتل میں ملوث بچے کی ماں اور سوتیلے والد کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔
ایس ڈی پی او طیب کے مطابق، بچے کے والد نے ایک سال قبل اپنی بیوی کو طلاق دی تھی، جس کے بعد ماں نے دوسری شادی کر لی تھی۔
بچے کو اپنے پاس رکھنے کے معاملے پر والد اور ماں کے درمیان تنازع چل رہا تھا، جس کے باعث جھگڑا ہوا اور بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جو اس کی موت کا سبب بنا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: 6 سالہ بچے کے قتل میں ماں اور سوتیلا باپ گرفتار
پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملتان اڈے سے بچے کی ماں کرن کو گرفتار کیا، جس کی نشاندہی پر اس کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان کو تین دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی خان کے عوام نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔