پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں گزشتہ تین روز کے دوران سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 500 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 64 روپے رپورٹ ہوئی ہے۔

گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے جبکہ بدھ کو 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

بدھ کے مقابلے میں جمعہ تک سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 8 ہزار 36 روپے کی کمی سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سونے کے اربوں روپے کے ٹھیکے کیسے بانٹے گئے؟ مبینہ بے ضابطگیوں کے ہوش رُبا انکشافات سامنے آگئے

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر اور مقامی طلب و رسد سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

Scroll to Top