کوہاٹ اور کرک کے قریب دہشت گردی کے افسوسناک واقعے میں فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او افضل خان اعوان کے صاحبزادے اور لواحقین نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کارروائیاں ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
شہید کے بیٹے نے جذبے سے سرشار ہو کر کہا کہ ان کے والد نے وطن اور قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے جس پر پورے خاندان کو فخر ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ خود بھی پولیس فورس کا حصہ بن کر اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلیں گے اور دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ان کے گھر کا سانحہ نہیں ہے بلکہ اس ملک اور وطن کے لیے ہے، اور دہشت گردوں کو اس کا حساب دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : 2027 کیلئے گندم کی موجوزہ قیمت میں اضافہ، وزیراعظم نے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
تدفین کے موقع پر موجود دیگر عزیز و اقارب اور شرکاء نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کا یہ لہک رائیگاں نہیں جائے گا اور ملک دشمن عناصر کے خلاف یہ جنگ پوری طاقت سے جاری رکھی جائے گی۔





