سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے نادراکی جانب سے ایک اہم انتظامی اطلاع جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ریاض میں واقع نادرا کا دفتر 25 اکتوبر 2026 کو بند رہے گا۔

ترجمان نادرا کے مطابق بعض ضروری انتظامی وجوہات کی بناء پر بروز اتوار 25 اکتوبر 2026 کو نادرا آفس ریاض میں تمام تر عوامی و شناختی خدمات کی فراہمی معطل رہے گی۔

 نادرا انتظامیہ نے اس عارضی بندش کی وجہ سے سعودی عرب میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو پیش آنے والی ممکنہ پریشانی پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے 9 اہم منصوبوں کیلئےخطیر رقم جاری

حکام نے واضح کیا ہے کہ دفتر کی بندش کے دوران بھی تمام تر شناختی کارڈ و دیگر ضروری سروسز “پاک آئی ڈی” (Pak ID) موبائل ایپ کے ذریعے بلا تعطل دستیاب رہیں گی جس سے شہری اپنے موبائل فونز کے ذریعے آن لائن خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top