نیب کی بازپرس پر خاموشی کیوں؟ سینئرصحافی طارق وحید کا مولانا فضل الرحمان کو حقائق سامنے لانے کا مشورہ

 سینئر صحافی وتجزیہ کار طارق وحید نے کہا ہے کہ اگر قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں تو انہیں قانون کے مطابق تمام معلومات فراہم کرنی چاہئیں۔

طارق وحید نے کہا کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو کسی بھی شکایت یا تحقیقات کی بنیاد پر ابتدائی پوچھ گچھ کرتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے پاس کچھ چھپانے کو نہیں ہے اور تمام معاملات قانونی ہیں تو انہیں نیب کو مطلوبہ جواب فراہم کر کے شکوک و شبہات کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: فٹ بال گراؤنڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی جانب سے جواب نہ دینے یا معاملے کو ٹالنے سے عوام اور سیاسی حلقوں میں سوالات جنم لیتے ہیں اور شکوک و شبہات کو تقویت ملتی ہے۔ نیب کے پاس زیادہ تر کیسز ابتدائی مرحلے ہی میں ختم ہو جاتے ہیں اگر متعلقہ شخص شفافیت کے ساتھ اپنے اثاثوں اور آمدن کے ذرائع کا حساب پیش کر دے۔

Scroll to Top