وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے سوشل میڈیا پر جاری کردہ مختصر پیغام نے نئی ڈیجیٹل پیش رفت سے متعلق تجسس بڑھا دیا ہے۔
انہوں نے ڈیجیٹل شعبے سے وابستہ افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی ڈیجیٹل جست آنے والی ہے، اس لیے منتظر رہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے اپنے پیغام میں انگریزی کے الفاظ ’’اے ڈیجیٹل لیپ اویٹس، اسٹے ٹیونڈ‘‘ استعمال کیے جس کا مفہوم ہے کہ ڈیجیٹل شعبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد تیار رہیں، جلد کوئی اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
وفاقی وزیر کے اس پیغام میں ممکنہ اقدام کی تفصیلات یا اعلان کے وقت سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی تاہم اس بیان کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ حکومت نوجوانوں کے لیے کسی نئی ڈیجیٹل سہولت یا منصوبے کا اعلان کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے وزیراعظم یوتھ کروم بُک اسکیم کے تحت نمایاں کارکردگی دکھانے والے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو مفت گوگل کروم بُکس فراہم کرنے کا اقدام بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آئندہ 48 گھنٹوں میں عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کریں گے: معاون خصوصی حذیفہ رحمان
حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینے اور ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات متوقع ہیں۔





