ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، بارش اور ژالہ باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

گلیات، ایوبیہ، نتھیا گلی، مری اور کوٹلی ستیاں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس سے موسم سرد ہوگیا۔

مانسہرہ، بالاکوٹ، سوات، مینگورہ اور گردونواح میں بھی موسلا دھار بارش اور برفباری کے باعث درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے باعث موسم خوشگوار سے سرد ہوگیا۔

موسم کی اچانک تبدیلی کے بعد بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، جس کے باعث شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

 

Scroll to Top