اعلی افسران کے تقرر وتبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے افسران کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام متعلقہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ان احکامات کے تحت پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19 کے افسر لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) عابد علی کو سندھ منتقل کر دیا گیا ہے جو اس سے پہلے اپنی نئی تقرری کے منتظر تھے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسر ذکیہ بی بی کا تبادلہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر اسلام آباد میں قائم فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے ہی ایک اور متحرک افسرگریڈ 18 کے کیپٹن (ریٹائرڈ) عطاء الرحمان کو وفاقی دارالحکومت میں ترقیاتی امور کی نگرانی کے لیے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) عطاء الرحمان اس نئے تقرر سے قبل حکومتِ گلگت بلتستان میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرو ل اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام نامزد افسران کو بلا تاخیر نیا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top