سرنڈر یا آخری انجام ! خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لئے حکومت کا حتمی اعلان!

پاکستان تحریک انصاف کے 13 سالہ ادوار میں خیبر پختونخوا کے سرحدی و حساس اضلاع کو امن و امان کی نازک صورتحال اور ترقیاتی عدم توجہی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تھا۔

ماضی کے اس طویل انتظامی جمود کا خاتمہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت اور انتظامیہ نے صوبے کے 12 متاثرہ اضلاع میں مستقل امن کے قیام اور ہنگامی بنیادوں پر آباد کاری و ترقی کا مشن سنبھال لیا ہے۔

اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے دہشت گردی سے شدید متاثرہ 12 اضلاع کے لیے قائم کردہ ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی)کے چیئرمین انجینئر شوکت اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریاست کی سیکیورٹی اور ترقیاتی حکمتِ عملی کا تفصیلی خاکہ پیش کیا ہے۔

چیئرمین اے آر ڈی سی انجینئر شوکت اللہ نے کہا کہ ریاست کی پالیسی بالکل واضح اور دو ٹوک ہے اگر دہشت گرد اپنے ہتھیار ڈال کر مکمل سرنڈر کر کے قومی دھارے میں شامل ہوتے ہیں اور معاشرے میں ایک پُرامن شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر آمادہ ہوں تو حکومت سے ان کی بات چیت کی گنجائش موجود ہے۔

تاہم اگر انہوں نے سرنڈر نہ کیا تو ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف بلاتعصب کارروائیاں جاری رہیں گی کیونکہ قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔

سیکیورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے دہشت گرد گروہوں کو بھاری فنڈنگ فراہم کر رہا ہے۔ یہ عناصر بلاوجہ اپنے ہی مسلمان بھائیوں کا خون بہا رہے ہیں جسے فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مسلسل جاری ہیں تاہم دہشت گردوں کا گنجان آباد علاقوں، مساجد اور مدارس میں پناہ لینا اور شہریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیش رفت میں دشواریاں پیدا کرتا ہے اسی لیے انہیں پہلے ہی آبادی چھوڑنے کی تنبیہ کی جا چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور کی ناقص منصوبہ بندی کے برعکس موجودہ انتظامیہ نے ان متاثرہ علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی بحالی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ میں ویزا منسوخی کےخطرات،نئےتعلیمی قوانین نےعالمی طلبہ میں تشویش پیدا کردی

انجینئر شوکت اللہ نے بتایا کہ مخصوص 12 اضلاع میں بنیادی انسانی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کام ہماری حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہیں۔ جہاں بھی ضرورت محسوس ہوگی وہاں ہنگامی بنیادوں پر نئے اسکول، کالجز اور جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال تعمیر کیے جائیں گے تاکہ ان علاقوں کے عوام کو پسماندگی سے نکالا جا سکے۔

Scroll to Top