عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی منڈی میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیویارک سیشن کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت 3.70 فیصد سستی ہونے کے بعد 87.48 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔

یہ کمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف نئے اقدامات کا امکان انتہائی کم ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع ختم کرنے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جو کورونا وبا کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار کمی قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اس سے قبل بھی امریکی خام تیل 12.26 فیصد کمی کے بعد 90.83 ڈالر فی بیرل تک آ گیا تھا، جبکہ تازہ ترین سفارتی پیش رفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مزید نیچے آ گئی ہیں۔

Scroll to Top