بنوں: راستے کے تنازع پر فائرنگ،تین افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں راستے گزرنے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مدعی فرید اللہ شاہ نے درج کرائے گئے مقدمے میں بتایا کہ شمشاد حسین، اعجاز جاوید اور سجاد سمیت 6 افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا عاشق کامران اور بھتیجا علیان سمیت تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ وہ خود شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

پولیس نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

Scroll to Top