فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دنیا کے 7 بڑے صنعتی ممالک کے گروپ (G7) کا ایک اہم اور اضطراری اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، جرمنی، جاپان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، ایران جنگ اور عالمی تنازعات کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس کے دوران امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں کے درمیان شدید دراڑیں اور اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ بالخصوص ایران پر ممکنہ امریکی حملوں کے منصوبے پر جی سیون کے تمام یورپی اور ایشیائی اتحادیوں نے شدید تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے تباہ کن قرار دیا۔
دوسری جانب روس یوکرین جنگ، ایران کے ساتھ معاملات اور عالمی فوجداری عدالت (ICC) سے متعلق بنیادی پالیسیوں پر فریقین کے درمیان اختلافات برقرار رہے۔
یہ بھی پڑھیں : ائیربس کا تاریخی کارنامہ:ریکارڈ نان اسٹاپ پرواز،ورلڈ ریکارڈ قائم
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ٹرمپ انتظامیہ کی سخت گیر اور متنازع خارجہ پالیسی پر اتحادی ممالک کی جانب سے تیکھے اور سخت ترین سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔





