بھارتی پٹھو فتنہ الخوارج کی مساجد کے اندر آتشیں اسلحے اور بھتے کی رقم کے ساتھ دندناتے ہوئے ویڈیوز وائرل، اسلام دشمن عناصر کا بھیانک چہرہ بے نقاب

بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی جانب سے اپنے مذموم اور شیطانی مقاصد کے حصول کے لیے مساجد کا تقدس پامال کرنے کا قابلِ نفرت سلسلہ بدستور جاری ہے۔ 

یہ عناصر شرعی احکامات سمیت ہر قسم کے تسلیم شدہ اخلاقی اور قانونی ضابطوں کی کھلم کھلا اور مسلسل خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

مقدس مقامات کا تقدس پامال کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی جانب سے مساجد کو اپنے دہشتگردانہ ٹھکانوں میں تبدیل کرنا مذہبی تقدس اور معاشرتی اقدار کی صریح پامالی ہے۔ اسلام کا جھوٹا لبادہ اوڑھ کر عبادت گاہوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے والے ان عناصر کی مکروہ حقیقت اب عوام کے سامنے آ چکی ہے۔

حال ہی میں فتنہ الخوارج کی جانب سے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مساجد کی حرمت پامال کرنے کی مزید ویڈیوز سامنے آگئی ہیں۔ ان وائرل ویڈیوز میں خارجی دہشت گردوں کو مساجد کے اندر آتشیں اسلحہ اور شہریوں سے جبراً وصول کی گئی بھتے کی رقم سمیت واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ خارجی دہشت گردوں کی طرف سے مساجد کی حرمت پامال کرنے، وہاں غیر اخلاقی حرکات اور ناچ گانے کی ویڈیوز اس سے پہلے بھی منظرعام پر آ چکی ہیں، جو ان کی اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آبائی شہر کے باسیوں نے سیاست چمکانے کی ہر کوشش مسترد کر دی، ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام نے فضل الرحمان کی احتجاجی سیاست کا مکمل بائیکاٹ کر دیا

تفصیلات کے مطابق، فتنۃ الخوارج کے یہ شرپسند عناصر مساجد کو عبادت یا ذکرِ الٰہی کے بجائے معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے اور عام شہریوں سے بھتہ وصولی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ عبادت گاہوں کے تقدس کو پامال کرنے کی یہ گھناؤنی روش تمام اخلاقی حدود پار کر چکی ہے۔

 عوام کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی سامنے آنے والی یہ ویڈیوز اس بات کا قطعی اور واضح ثبوت ہیں کہ ان شرپسند عناصر کا نہ تو شریعتِ مطہرہ سے اور نہ ہی دینِ اسلام کی کسی بھی تعلیم سے کوئی دور کا بھی تعلق ہے۔

 مذہب کی آڑ میں ملک دشمنی اور دہشتگردی پھیلانے والے یہ عناصر امتِ مسلمہ اور معاشرے کے ناسور ہیں، جنہیں انجام تک پہنچانا ناگزیر ہو چکا ہے۔

Scroll to Top