بین الاقوامی اداروں کو جھوٹے خطوط لکھوانے والا سازشی ٹولہ، پی ٹی ایم کا اصلی غدار روپ عوام کے سامنے آ گیا

دہشتگردوں جرائم پیشہ عناصر اور ملک دشمن پراکسیز کا گٹھ جوڑ اب کھل کر سامنے آ چکا ہے، اور خیبرپختونخوا کے معدنی وسائل پر ڈیرے ڈالنے والے عناصر کے ناپاک عزائم کو کچلنے کا وقت آ گیا ہے۔ 

ملک کے معدنیات سے مالامال علاقوں میں ایک خطرناک دہشتگرد جرائم پیشہ گٹھ جوڑ سرگرم ہے جس کا مقصد اپنے ذاتی فائدے کے لئے غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی طریقے سے معدنیات نکالنا اور انہیں افغانستان کے راستے اسمگل کرنا ہے۔

 یہ مکروہ گٹھ جوڑ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے عناصرضلع انتظامیہ کے بدعنوان عملے اور قانون شکنی کرنے والے مجرموں کی ملی بھگت سے چلایا جا رہا ہے، جو دہشتگردوں کو بھتہ دے کر غیر قانونی کان کنی کے کالے دھندے کو ہوا دے رہے ہیں اور خیبرپختونخوا میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کا اسکینڈل اس کی سب سے بڑی اور واضح مثال ہے۔

 اب جبکہ ریاستِ پاکستان نے اس دہشتگرد جرائم پیشہ گٹھ جوڑ کے خلاف فولادی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تو پی ٹی ایم جیسے نام نہاد عناصر اس مجرمانہ گٹھ جوڑ کی ڈھال بن کر سامنے آ گئے ہیں اور اس کے حق میں گھٹیا پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

 پی ٹی ایم کی طرف سے بین الاقوامی کمپنیوں اداروں اور میڈیا کو جھوٹے خطوط لکھوا کر یہ بیہودہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حکومتِ پاکستان کے تحت معدنیات کا حصول مقامی لوگوں کے مفاد میں نہیں ہے، جبکہ اصل حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

 یہ عناصر مقامی لوگوں کو اپنے جھوٹے اور فسادی ایجنڈے پر اکسانے میں لگے ہوئے ہیں تاکہ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی شراکت داروں اور مقامی عوام کے دلوں میں بے بنیاد خدشات پیدا کیے جا سکیں اور ملک کی معیشت کو سبوتاژ کیا جائے۔

پی ٹی ایم کی یہ مکروہ کوششیں ان کے اصل عزائم کو یکسر بے نقاب کرتی ہیں کہ وہ کبھی بھی خطے کے عوام کی ترقی نہیں چاہتے، بلکہ وہ پختونخوا کے باسیوں کو محروم رکھ کر چند بااثر اور مجرم عناصر کے ذاتی مفادات کے لیے معدنی دولت کی بے دریغ لوٹ مار جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دفتری پیچیدگیوں اور روایتی حکمرانوں کے ہتھکنڈوں کا اب خاتمہ ہونا چاہیے، ملک بھر کے شہریوں کا نئے انتظامی یونٹس کے حق میں چٹان بن کر کھڑے ہونے کا اعلان

 یہ تمام سازشی چہرے اب پوری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں اور وہ اپنے اس مذموم ایجنڈے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔

 دوسری جانب ریاستِ پاکستان ملک کی معیشت کی بہتری اور پائیدار ترقی کے لیے انتہائی ذمہ دارانہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ معدنی وسائل کا فائدہ براہِ راست ان علاقوں کے عوام تک پہنچے، نوکریوں کے نئے مواقع پیدا ہوں اور ریونیو کی پیداوار سے مقامی لوگ حقیقی خوشحالی سے ہمکنار ہوں۔

 پاکستان کی معاشی ترقی کا سفر اب کسی بھی صورت رکنے والا نہیں ہے، یہ صرف اور صرف ریاست کے ذریعے طے پائے گا جو اپنے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرے گی، جبکہ ان تمام مجرموں، دہشتگردوں اور سماجی طور پر نقصان دہ پراکسیز کو پاکستان کی زمین سے ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

Scroll to Top