بھارتی اور امریکی حکمران آئیڈیل، عوام کے لیے درسِ شریعت، فضل الرحمان کا دوغلا پن اور موروثی سیاست کا دفاع بے نقاب

پشاور :  مذہب کے نام پر سیاست کرنے، سادہ لوح عوام کو شریعت اور دین کا درس دینے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کا اصل چہرہ ایک بار پھر پوری طرح طشت از بام ہو گیا ہے۔

 موروثی سیاست پر جب ان سے کڑی جرح کی گئی تو انہوں نے اسلامی اصولوں اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کو صریحاً پسِ پشت ڈالتے ہوئے بھارت کے نہرو، گاندھی اور امریکا کے کینیڈی خاندانوں کو اپنا سیاسی آئیڈیل اور قبلہ قرار دے دیا۔

خاندانی اجارہ داری پر سوال اور شرمناک دفاع

حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران میزبان نے فضل الرحمان کو ان کے گھر کے سیاسی شجرہ نسب کا آئینہ دکھاتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کے ایک بھائی سینیٹر، ایک بھائی رکن صوبائی اسمبلی اور بیٹا رکن قومی اسمبلی ہیں، تو کیا آپ موروثی سیاست کے قائل ہیں؟

اس چبھتے ہوئے سوال پر فضل الرحمان کے پاس دینے کے لیے کوئی معقول اسلامی یا جمہوری دلیل نہیں تھی۔ انہوں نے اپنے خاندانی راج کو بچانے کے لیے برصغیر کی اسلامی تاریخ یا قائداعظم کے اصولوں کا حوالہ دینے کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے ہندو انتہا پسند اور خاندانی رہنماؤں (نہرو اور گاندھی خاندان) کی عوامی مقبولیت کی مثالیں پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز کمی

 انہوں نے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے خاندان کا حوالہ دیتے ہوئے یہاں تک کہہ ڈالا کہ ان کے خاندان کے ایک ایک فرد کو قتل کیا گیا تب جا کر ان کی سیاست ختم ہوئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ غیر مسلم اور سیکولر خاندانوں کی مثالیں دے کر مولانا نے ثابت کر دیا کہ ان کے ہاں اقتدار کے حصول کے لیے اصولوں کی کوئی قید نہیں۔

مفاد پرست سیاست اور دین کی آڑ میں خاندانی راج

تاریخی حقائق اس بات کے گواہ ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کبھی نظریات کی بنیاد پر آگے نہیں بڑھی بلکہ یہ خاندانی میراث بنی رہی ہے۔

جمعیت کی قیادت پہلے مولانا مفتی محمود کے پاس تھی، اور ان کے انتقال کے بعد یہ کرسی بلا شرکتِ غیرے ان کے صاحبزادے مولانا فضل الرحمان کو منتقل ہو گئی۔

آج حالت یہ ہے کہ پارٹی کے اندرونی آئین میں شوریٰ اور جنرل کونسل کے انتخابی ڈھونگ کے باوجود، حقیقت میں پارٹی کے اہم ترین عہدے اور پارلیمانی نشستیں مولانا کے سگے بھائیوں (مولانا عطا الرحمان، مولانا لطف الرحمان) اور ان کے صاحبزادوں کے حصّے میں آتی ہیں۔

عوام کو مذہب کے نام پر سڑکوں پر لانے والے مولانا کی اپنی جماعت کے اندر خاندان کے علاوہ کسی دوسرے نظریاتی کارکن کے لیے اقتدار کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہیں۔

آئندہ قیادت کا ناٹک اور عوام کی آنکھوں میں دھول

انٹرویو کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ کے بعد پارٹی کی قیادت آپ کا بیٹا سنبھالے گا؟تو فضل الرحمان نے چالبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سارا ملبہ جماعت اور آنے والے حالات پر ڈال دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت کا حق ہوتا ہے، اور اگر جماعت نے اعتماد کیا تو ہمارے خاندان کو قبول کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : افغان بچوں کو جاری کردہ 3500 سے زائد مشکوک پاکستانی پیدائشی سرٹیفکیٹس منسوخ کرنے کی سفارش، ملوث سابق بلدیاتی نمائندوں اور اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صرف ایک سیاسی مکاری ہے جس کے ذریعے خاندانی اجارہ داری کو “جماعت کے فیصلے” کا نام دے کر جائز قرار دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 حقیقت یہ ہے کہ جو جماعت خود ایک خاندان کے حصار میں قید ہو، وہاں جمہوریت اور شوریٰ کے نام پر صرف اور صرف خاندانی جانشینی کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔

پشاور اور خیبر پختونخوا کے باشعور عوام اب اس منافقانہ اور دوغلی سیاست کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ جو لوگ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں بیٹھ کر اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کی جنگ لڑتے ہیں اور اقتدار کی ہوس میں غیر ملکی خاندانی نظاموں کی مثالیں دیتے ہیں، وہ دین اور ریاست کے کبھی مخلص نہیں ہو سکتے۔

Scroll to Top