صوابی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے فائرنگ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق

صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں منگنی کی تقریب کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے کی جانے والی فائرنگ نے ایک نوجوان کی جان لے لی، 17 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ صوابی کے گاؤں یعقوبی میں پیش آیا، جہاں منگنی کی تقریب کی خوشی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نوجوان کی لاش مقامی اسپتال منتقل کردی۔

یہ بھی پڑھیں : اب نہیں چلے گی کوئی من مانی، تھانے کا ہر لمحہ ہوگا ریکارڈ پر، پشاور پولیس حکام کا تمام محرروں کو جدید مانیٹرنگ سسٹم میں لانے کا فیصلہ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثا کی درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا، جبکہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top