امریکا میں ایپل، جے پی مورگن اور این ایس اے کے سسٹمز میں تکنیکی خرابی، ہزاروں صارفین پریشان

واشنگٹن:امریکا کے اہم ٹیکنالوجی، مالیاتی اور حساس قومی سلامتی کے اداروں کے آن لائن سسٹمز میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث ہزاروں صارفین کئی گھنٹوں تک شدید مشکلات کا شکار رہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل (Apple) کے آن لائن سسٹمز میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو مختلف سروسز تک رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

 اسی طرح امریکا کے بڑے مالیاتی ادارے جے پی مورگن (JPMorgan) بینک کا نظام بھی سست روی کا شکار ہوگیا، جس سے بینکنگ سروسز متاثر ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

دوسری جانب سیکیورٹی حلقوں میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (NSA) کا انتہائی حساس مواصلاتی نیٹ ورک بھی اچانک بند ہوگیا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے امریکی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اس تعطل کے پیچھے کسی سائبر حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ 

تاہم بیک وقت مختلف اہم سرکاری و نجی اداروں کے نظام متاثر ہونے کے باعث امریکا بھر میں تکنیکی خرابی کی اصل وجوہات پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

Scroll to Top