صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ،واٹس ایپ کا دلچسپ اور نئے فیچر نے دھوم مچا دی!

واٹس ایپ پر اب صرف ایموجی کے ذریعے خوشی، غصے یا حیرت کا اظہار کرنے کی پابندی نہیں رہے گی کیونکہ صارفین کیلئے پیغامات پر اسٹیکرز کے ذریعے ردعمل دینے کا نیا فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا گیا ہے۔

اس سہولت کے تحت ایک ہی پیغام پر بیک وقت 20 تک ساکن اور متحرک اسٹیکرز لگائے جا سکیں گے جبکہ صارفین اپنے پسندیدہ اسٹیکر کلیکشن سے مختلف اسٹیکرز منتخب کرکے چیٹنگ کو مزید دلچسپ بنا سکیں گے۔

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے پیغامات پر ردعمل دینے کا نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے اب روایتی ایموجیز کے ساتھ ساتھ ساکن اور متحرک اسٹیکرز بھی استعمال کیے جا سکیں گے۔

اس اپ ڈیٹ کے تحت صارفین ایک ہی پیغام پر زیادہ سے زیادہ 20 اسٹیکرز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اس نئی سہولت کی آزمائش فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کیلئے شروع کی گئی ہے۔

یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا کے ورژن 2.26.46.5 میں سامنے آیا ہے، جو گوگل پلے اسٹور کے ذریعے دستیاب ہے۔ تاہم ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت صرف منتخب بیٹا صارفین کو فراہم کی جا رہی ہے۔

نئے فیچر کے استعمال کیلئے صارفین کو کسی بھی پیغام پر ٹیپ کرکے اس کا مینو کھولنا ہوگا جہاں پہلے سے موجود ایموجیز کے ساتھ ایک نیا بٹن بھی دکھائی دے گا۔ اس بٹن کو دبانے سے اسٹیکر کی بورڈ کھل جائے گا جہاں سے صارفین اپنے پسندیدہ اسٹیکر پیک میں موجود کوئی بھی اسٹیکر منتخب کر سکیں گے۔

اسٹیکر منتخب کرتے ہی واٹس ایپ اسے متعلقہ پیغام پر ردعمل کے طور پر ظاہر کر دے گا۔ یہ اسٹیکر پیغام کے نچلے حصے میں دکھائی دے گا اور چیٹ میں شامل تمام افراد اسے دیکھ سکیں گے۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین صرف ایک اسٹیکر تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ ایک ہی پیغام پر مختلف اسٹیکرز کے ساتھ ایک ہی اسٹیکر متعدد مرتبہ بھی استعمال کر سکیں گے۔

اس کے برعکس ایموجی ری ایکشن میں ایک پیغام پر صرف ایک ایموجی لگایا جا سکتا ہے اور نیا ایموجی منتخب کرنے پر پہلے والا تبدیل ہو جاتا ہے۔

واٹس ایپ نے اسٹیکر ری ایکشنز کی زیادہ سے زیادہ حد 20 مقرر کی ہے۔ یہ حد پوری ہونے کے بعد صارف مزید اسٹیکرز کے ذریعے اسی پیغام پر ردعمل نہیں دے سکے گا۔ اس کے علاوہ ایپ صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اس پابندی سے آگاہ بھی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : لگژری گاڑی کے بجائے بلڈوزر ،دولہے کا انوکھا فیصلہ سب کو حیران کر گیا!

صارفین اسٹیکر ری ایکشنز کی تفصیلات والے صفحے پر جا کر یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ کس پیغام پر کون سے اسٹیکرز استعمال کیے گئے اور انہیں کن افراد نے بھیجا ہے۔ اسی صفحے کے ذریعے صارف اپنا اسٹیکر ری ایکشن کسی بھی وقت ہٹا بھی سکے گا۔

فی الحال یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے تاہم توقع ہے کہ ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد اسے بتدریج مزید صارفین کیلئے بھی جاری کیا جائے گا۔

Scroll to Top