پشاور: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا نے پولیس کے دو افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
آئی جی پی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی نذر حسین جو ایس پی آپریشنز کرک کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن کرک تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اپنے موجودہ پے اسکیل اور تنخواہ کے مطابق نئی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
اسی طرح ڈی ایس پی غلام مرتضیٰ جو ایس پی انویسٹی گیشن اورکزئی کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں سے انہیں ایس پی کے عہدے پر مزید تعیناتی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ کی جہتیں بدل چکی ہیں، مسلح افواج نئے رجحانات سے آگاہ، پاک بحریہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس، ہر جارحیت کا مقابلہ کر سکتے ہیں، چیف آف نیول اسٹاف نوید اشرف
وہ بھی اپنے موجودہ پے اسکیل اور تنخواہ کے مطابق خدمات انجام دیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ تبادلے صوبائی پولیس آفیسر کو خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کی دفعہ 17 کی ذیلی دفعہ 4 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے عوامی مفاد میں کیے گئے ہیں۔
یہ احکامات 19 نومبر 2026 کو پشاور سے جاری کیے گئے ہیں، جن پر صوبائی پولیس آفیسر ذوالفقار حمید کے دستخط موجود ہیں۔
نوٹیفکیشن کی نقول اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، ایڈیشنل آئی جیز پولیس ہیڈکوارٹرز، انویسٹی گیشن اور سی ٹی ڈی، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ، ڈی پی اوز کوہاٹ اور اورکزئی سمیت متعلقہ پولیس حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔





