ملک میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے مثبت اثرات اب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں پر بھی مرتب ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ برقرار رکھے جانے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی ایچ او باجوڑ کا بڑا ایکشن: غیر حاضری پر 157 ملازمین کی تنخواہیں بند، 20 لیڈی ہیلتھ ورکرز برطرف

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے اور حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 20 نومبر سے کیا جائے گا۔

Scroll to Top